تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 14 جنوری، 2017

پیپلزپارٹی کو مجھ سے کیا تکلیف ہے،سب جانتے ہیں ۔



 G.B Breaking News

http://gilgitbaltistanbreakingnews.blogspot.com
Jan,14,2017

  کلر سیداں

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکہا ہے  کہ پیپلزپارٹی کے لوگوں کے بہتان کی
 کوئی وقعت نہیں ۔میری تقریر بغیر پڑھےاپنے مطلب باندھ لیے گئے،یہ زیادتی اورناانصافی ہے ۔
پیپلزپارٹی کو مجھ سے کیا تکلیف ہے،سب جانتے ہیں ۔پیپلزپارٹی کے چندلوگوں کا رونا دھونا جاری رہتا ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی کوئی گنجائش نہیں ۔فرقہ وارانہ بنیادوں پر کالعدم قراردی گئی جماعتوں کے لوگ اب بھی پاکستان میں ہیں ۔ہرچیز کو مولانا لدھیانوی سے جوڑنا کہاں کا انصاف ہے ۔دہشت گرد تنظیموں اورفرقہ ورانہ تنظیموں میں فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا ساجد نقوی یا موسوی صاحب کو دہشت گرد تنظیموں سے جوڑا جاسکتا ہے؟ ۔یہ دونوں شخصیات محب وطن ہیں، مگران کی تنظیمیں کالعدم ہیں ۔پیپلزپارٹی کا کونسا لیڈراپنے دورمیں کالعدم جماعتوں کے لوگوں سے نہیں ملا؟ ۔ میں نے فقہی اختلاف پربات کی توہنگامہ ہوگیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please follow us and feedback by comments

Post Top Ad

مینیو