تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 22 جنوری، 2017

پارا چنار منڈی میں دھماکے میں 25 افرد جاں بحق 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

G.B Breaking News

gilgitbaltistanbreakingnews.blogspot.com
22,Jan,2017
ہنگو
       پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارا چنار کی سبزی منڈی میں دھماکے سے  25افرد جاں بحق   80  سے زائد زخمی ہو ئے ہیں، مقامی افراد اورامدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طورپر ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیاہےدھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے زریعے کیا گیا اور دھماکا خیز مواد پھلوں کی پیٹی میں چھپا کررکھا گیا تھا۔دھماکے کے وقت مارکیٹ میں عوام کا رش تھا جب کہ اسپتال میں ڈاکٹرزکی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے   متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ 8 بج کر50 منٹ پرہوا جب کہ دھماکے کے فوری طور فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا۔

gilgitbaltistanbreakingnews.blogspot.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please follow us and feedback by comments

Post Top Ad

مینیو