تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 29 جنوری، 2017

غربت سے تنگ باپ نے 2 بچیوں کو زندہ دفن کردیا

G.B Breaking News

gilgitbaltistanbreakingnews.blogspot.com
29,Jan,2017
شکر گڑھ
گزشتہ رات 2 بجے اپنی دو بچیوں کو خاموشی سے اپنے ساتھ گھر سے باہر لے گیا، جب گھر واپس آیا تو اہلیہ نے اسے بتایا کہ دونوں بیٹیاں گھر پر نہیں ہیں جس پر اس نے بتایا کہ وہ دونوں بیٹیوں کو ساتھ لے کر گیا تھا اور اس نے دونوں کو نالہ بہی کے قریب زندہ دفنا دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بچیوں کی ماں کی اطلاع پر جب رشتہ دار اور دیگر اہل محلہ نے نشاندہی کی گئی جگہ سے بچیوں کو نکالا تو 7 سالہ مریم دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو چکی تھی جب کہ 11 سالہ زینب کی حالت تشویشناک حالت تھی، مقامی افراد نے زینب کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شکر گڑھ منتقل کیا، جدید سہولیات کی کمی کے باعث ڈاکٹروں نے پہلے بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نارووال اور پھر وہاں سے لاہور بھجوا دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please follow us and feedback by comments

Post Top Ad

مینیو