تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 22 جنوری، 2017

گلگت بلتستان میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا

G.B Breaking News

gilgitbaltistanbreakingnews.blogspot.com
22,Jan,2017
غذر
گلگت بلتستان میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا
 غذر ، دیامر کے پہاڑوں پر برف باری سے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں ۔
استور میں موسم ابرآلود ہے اورخون جمادینے والی سردی کے باعث لوگوں کو پینے کے پانی کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ، ادھر سوات، لوئر دیر، اپر دیر اور چترال میں پہاڑوں پر برفباری کے بعد شہری علاقے ٹھٹھرنے لگے جس کے ساتھ ہی جلانے والی لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی ، وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کابھی امکان ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please follow us and feedback by comments

Post Top Ad

مینیو