تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 2 فروری، 2017

پاکستان ایشیا کے لیے تجارتی، توانائی اور ٹرانسپورٹ کوریڈور بننے کی صلاحیت رکھتا ہے وزیراعظم نواز شریف

G.B Breaking News

gilgitbaltistanbreakingnews.blogspot.com
02,Feb,2017
اسلام آباد
ہالینڈ کی کمپنی رائل فرائز لینڈ کیمپینا کے سی ای او رولف جوسٹن نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی وزیراعظم نواز شریف نےملاقات میں  کہا کہ وسطی ایشیا ہماری کاروباری حکمت عملی میں بہت اہمیت رکھتا ہے،  پاکستان کا جغرافیائی محل و قوع اسے مواقع سے بھرپور مارکیٹ بناتا ہے، پاکستان ایشیا کے لیے تجارتی، توانائی اور ٹرانسپورٹ کوریڈور بننے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ حکومت سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے جب کہ پاکستان چار موسموں، زرخیز زمین اور قدرتی وسائل کے باعث خوش قسمت ملک ہے اور حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے کھاد پر سبسڈی بڑھا دی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please follow us and feedback by comments

Post Top Ad

مینیو