تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 6 فروری، 2017

افغان قونصل خانے میں فائرنگ سے سفارت کار جاں بحق

 G.B Breaking News

gilgitbaltistanbreakingnews.blogspot.com
06,Feb,2017
کراچی
خبر  کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں افغان قونصل خانے کے اندرسیکیورٹی گارڈ کی  فائرنگ سے سفارت کارمحمدذکی  زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونےوالےشخص محمد ذکی افغان قونصل خانے کا تھرڈ سیکرٹری بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ نے فائرنگ افغان قونصل خانے کی لابی میں کی۔فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اور فائرنگ کرنے والا گارڈ افغان شہری راحت اللہ ہے جسے حراست میں لے لیا گیا۔ دفتر خارجہ کےترجمان کےمطابق افغان قونصلیٹ میں پیش آنے والے واقعے پر سیکریٹری خارجہ نے افغان سفیر سے رابطہ کیا اور سفیر محمد ذکی کی ہلاکت پر افغان حکومت سے تعزیت کی جب کہ سیکریٹری خارجہ نے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please follow us and feedback by comments

Post Top Ad

مینیو